Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوکت ترین کےخلاف نیب اپیلیں یکم جون کوسماعت کےلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نےوفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کےخلاف نیب...
شائع 17 اپريل 2021 04:13pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نےوفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کےخلاف نیب اپیلیں یکم جون کوسماعت کےلئےمقررکردیں۔ نیب اپیلوں پرسماعت جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔

رجسٹرار ہائیکورٹ نےشوکت ترین کےخلاف دونیب اپیلیں سماعت کےلئے مقررکرنے کی کازلسٹ جاری کردی۔

عدالت نے کورونا پالیسی کے مطابق اپیلیں مقررکرنے کی ہدایت کی تھی۔

ساہووال اورپیراغائب ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین بریت کے خلاف اپیلیں زیرالتوا ہیں۔

عدالت نے شوکت ترین ، پرویز اشرف و دیگر ملزمان کی بریت کیخلاف نیپ اپیل پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

نیب نے احتساب عدالت کےجون2020 کے ملزمان بریت کے دوفیصلوں کوچیلنج کررکھا ہے۔

Islamabad HighCourt

shaukat tareen