Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے تاجروں کا کاروبار بند کرنے سے انکار

پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے بعد سندھ میں بھی آج سے ہفتہ...
شائع 17 اپريل 2021 12:33pm

پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے بعد سندھ میں بھی آج سے ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، دیگر دنوں میں کاروبار کی اجازت سحری سے شام 6 بجے تک ہوگی تاہم کراچی کے تاجروں نے آج کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہر کے تمام تجارتی مراکز آج مکمل کھلے رہیں گے۔

چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ بار بار چھٹیوں کے دن تبدیل کرنے سے ابہام پیدا ہورہا ہے۔

عتیق میر نے کہا کہ رمضان المبارک میں رات کے اوقات میں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عید پر خرید و فروخت کے لیے تاجروں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

عتیق میر نے مزید کہا کہ اوقات کار میں کمی سے عوام کے لیے عید کی خریداری میں مشکلات پیدا ہوں گی۔

دوسری جانب محمد رضوان صدر کیڈا نے اعلان کیا ہے کہ آج الیکٹرونکس کی تمام مارکیٹیں کھلیں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے نئے ایس او پیز پر اگلے ہفتے سے عمل درآمد ہوگا، سندھ حکومت کی پرانی ایس او پی کے تحت جمعہ اور اتوار مارکیٹس بند ہورہی تھی۔

محمد رضوان نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ پندرہ رمضان سے مارکیٹ دن 12 بجے سے رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت 15 روزے کے بعد ہفتے میں ایک دن بندش کا اعلان کرے۔

karachi