Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گستاخِ رسول ﷺ گیرٹ وائلڈرز کا وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ

ہالینڈ میں اسلام دشمن اور نبی کریم ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کا ...
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2021 09:47am

ہالینڈ میں اسلام دشمن اور نبی کریم ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کا اعلان کرنے والے ڈچ سیاست دان گیرٹ وائلڈرز نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شاتم رسول ﷺ گیرٹ وائلڈرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا 'اس مجرم سعد حسین رضوی کو زندگی بھر کیلئے جیل میں ڈالیں دیں، اور اس کی اسلامو فاشسٹ پارٹی ٹی ایل پی پر پابندی عائد کریں، جس کے سابق رہنما نے (نعوذباللہ) محمد (ﷺ) کے کارٹون کے مقابلے کا انعقاد کروانے پر میرے خلاف فتویٰ جاری کیا تھا۔'

گستاخِ رسول ﷺ گیرٹ وائلڈرز کے اس ٹویٹ کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جمالی اسپکس نامی ٹویٹر ہیںڈل نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا 'اس کو ضرور آپ پر فخر ہوگا سر'۔

ٹویٹر ہینڈل ناصر عباسی لکھتے ہیں 'یہ ہمارے چہرے پر ایک طمانچہ ہے'۔

ڈاکٹر موکسی نامی ٹویٹر صارف لکھتے ہیں کہ 'ان لوگوں کی خوشی کے لیے ٹی ایل پی پر پابندی عائد کی گئی ہے؟ صرف پوچھ رہا ہوں'۔

منصور احمد نے لکھا کہ 'ناصرف آپ نے گستاخ رسول کو خوش کیا، بلکہ گنبد خضرا میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بابرکت روح کو تکلیف دی'۔

عوام ناصرف گیرٹ وائلڈرز کے اس ٹویٹ کی مذمت کررہے ہیں بلکہ گیرٹ وائلڈرز کی ٹویٹر آئی ڈی اور مذکورہ ٹویٹ کو رپورٹ بھی کررہے ہیں۔

pm imran khan

Netherlands

TLP Ban