پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
دورہ جنوبی افریقا میں شاہینوں کا سپر شو۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت لی۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میں پروٹیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرادیا۔ ایک سو پینتالیس رنز کاہدف ایک گیند قبل پورا کیا۔ چار میچوں کی سیریز تین ایک سے پاکستان کے نام رہی۔
دورہ جنوبی افریقا میں گرین شرٹس چھا گئے۔ آخری ٹی ٹوئنٹی تین وکٹوں سے جیتا۔ ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔
سنچورین میں پروٹیز کی پہلے باری آئی۔ دو وکٹوں پر ایک سو نو رنز بن گئے۔ پھر قومی بولرز کا جادو سرچڑھ کر بولا۔
چونتیس رنز پر آٹھ کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ اننگز دوسو چوالیس رنز پر تمام ہوئی۔ فہیم اشرف اور حسن علی نے تین تین شکارکیے۔
تعاقب میں رضوان پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوگئے۔ ان فارم فخرزمان نے پھینٹی لگائی۔ فخر نے تینتیس گیندوں پر ساٹھ رنز اسکورکیے، پھر سترہ رنز پانچ وکٹیں گریں تو کھلبلی مچ گئی۔ محمد نواز نے اکیس گیندوں پر پچیس رنز بنائے۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل پورا کیا۔
افریقی سرزمین پر دوسری سیریز شاہینوں کا مقدد بنی۔ کپتان بابراعظم نے فاتح ٹرافی اٹھائی۔
Comments are closed on this story.