Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک میں مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان رہا، مارکیٹ میں سرمایہ...
شائع 16 اپريل 2021 08:24pm
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان رہا، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث شیئرز کی خریداری دیکھی گئی۔

سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس پچہتر پوائنٹس اضافے سے پینتالیس ہزار تین سو پانچ پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج سترہ کروڑ پینتیس لاکھ شیئرز کے سودے کئے گئی۔

ادھر زرمبادلہ مبادلہ مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں دو پیسے کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر ایک سو باون روپے اکیاسی پیسے پر بند ہوا۔

pakistan stock exchange

currency trading