Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'وزیراعظم نے پہلے کراچی کیلئے پیکجز کا اعلان کیا،اسکا کیا بنا'

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ ہر سال رمضان میں...
شائع 16 اپريل 2021 11:32pm

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ ہر سال رمضان میں وزیر اعظم کی صوبہ سندھ میں دلچسپی بڑھ جاتی ہے، کیونکہ اپنے اسپتال کیلئے چندہ لینے آنا ہوتا ہے، کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، ویکسین منگوانے کے عمل تو تیز کیا جانا چاھیئے،وزیر اعظم نے آج سندھ کے لیئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے، مرتضٰی وہاب نے سوال کیا کہ وزیر اعظم نے کراچی کیلئے بھی دو پیکجز کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کیا بنا؟

سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مشیر قانون مرتضٰی وہاب نے کہا کہ کورونا کا پھیلا بڑھ رہا ہے، سب کو احتیاط کرنا چاہیئے، ماسل پہنچیں اور گھروں سے غیر ضروری باہر نا نکلیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے مطالبہ کیا کہ حکومت ویکسین منوانے کے عمل کو تیز کرے اور ویکسینیشن کیلئے عمر کی حد ختم کی جائے تاکہ لوگوں کو موزی مرض کے اثرات سے بچایا جاسکے۔

وزیر اعظم کےدورہ سکھر اور کراچی پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرتضٰی وہاب نے کہا کہ آج وزیر اعظم نے سندھ کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے، 2019 میں کراچی کیلئے 162 ارب کا پیکج دیا تھا، گذشتہ برس ستمرب میں 1100 ارب کا پییکج کا بھی اعلان کیا گیا، ان سے ماضی کے منصوبے مکمل نہیں ہوتے تاہم رمضان میں چندہ جمع کرنے کیلئے سندھ کی یاد آتی ہے

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کو فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے، ٹی ایل پی پر پابندی دہشتگردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے، الیکشن ایکٹ کے تحت نہیں۔

انہوں نے عدالتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ زرعی زمینوں کی تجارتی میں منتقلی کا نوٹس لیا جائے۔

imran khan

PPP

Murtaza Wahab