Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا سےنجات کیلئے جمعہ کا دن”یومِ توبہ واستغفار“ کے طور پر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد:کورونا سے نجات کیلئے آج جمعہ کا دن”یومِ توبہ و...
شائع 16 اپريل 2021 12:18pm

اسلام آباد:کورونا سے نجات کیلئے آج جمعہ کا دن”یومِ توبہ و استغفار “کے طور پر منایا جا رہا ہے، صدر مملکت کی ہدایت پر یہ دن منانے کا مقصد دعا و استغفار کے ذریعے کورونا وبا سے نجات حاصل کرنا ہے۔

ملک میں عالمی وبا ءکے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے جہاں عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہاں توبہ و استغفار کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے، رمضان المبارک کا پہلا جمعہ یوم توبہ واستغفار کے طور پر منایا جارہا ہے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھاکہ یوم توبہ و استغفار منانے کا مقصد دعا کے ذریعے کورونا وبا ءسے نجات حاصل کرنا ہے۔

ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی نمازجمعہ کیلئے مساجد میں خصوصی اہتمام کےا گئے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے نجات کیلئے نماز استغفار ادا کریں۔

coronavirus

اسلام آباد

President Arif Alvi