Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان آج سندھ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

کراچی :وزیراعظم عمران خان آج سندھ کا ایک روزہ دورہ کریں...
شائع 16 اپريل 2021 10:25am

کراچی :وزیراعظم عمران خان آج سندھ کا ایک روزہ دورہ کریں گے،سکھرمیں کامیاب نوجوان پروگرام اور2 لاکھ ایکٹرزمین کی بحالی سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج سکھر اور کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، سکھرپہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر پارٹی رہنماء کریں گے۔

وزیراعظم سکھرمیں کامیاب نوجوان پروگرام کے ساتھ ساتھ 14پاسپورٹ آفس کی اپگریڈیشن کا افتتاح کریں گے، دیگر پروگرام میں 2لاکھ ایکٹر زمین کی بحالی ،محروم اضلاع میں بجلی و گیس کی فراہمی شامل ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم پارٹی اور جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے ۔

وزیراعظم مختصر دورہ کراچی میں شوکت خانم فنڈریزنگ افطار ڈنرمیں بھی شرکت کریں گے۔

pm imran khan

karachi

Sukkur