Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عمران خان ذاتی انا میں اپوزیشن کے گھر گرارہے ہیں'

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ حکومت نے...
شائع 15 اپريل 2021 07:58pm

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ حکومت نے راتوں رات سرکاری ریکارڈ بدل کر شریف خاندان کے گھر کا انتقال بدلنے اورگرانے کا منصوبہ بنایا، عمران خان ذاتی انا میں اب اپوزیشن کے گھروں کو گرا رہے ہیں۔

لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ذاتی عناد میں سرکاری کاغذات میں ردوبدل کرکے شریف خاندان کے گھر کو گرانے کا منصوبہ بنایا اور جعل سازی سے زمین کا انتقال منسوخ کروایا۔ حکومت شہزاد اکبر کے ذریعے ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے جعل سازی کروا رہی ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جاتی امراٗ کی زمین 1992 سے بیگم شمیم اختر کے نام ہے۔ جب ہمیں پتہ چلا کہ اس زمین کو حکومتی ملکیت میں بدلا جا رہا ہے تو ہم سول کورٹ گئے اور حکم امتناعی حاصل کیا۔

مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور سرکاری ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

PPP