Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے249ضمنی الیکشن: پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہرفوج تعینات کرنےکامطالبہ

کراچی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے کراچی کے حلقے این اے 249...
شائع 15 اپريل 2021 03:13pm

کراچی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

خرم شیر زمان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔

وفد کی سربراہی تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کررہے تھے جبکہ سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار بھی شریک تھے۔

وفد نے ڈی آر او کو تحریری طور پر درخواست دی کہ 2018 کے عام انتخابات کی طرح فوج اور رینجرز اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کیا جائے کیونکہ ماضی میں جعلی ووٹگ، بیلٹ باکسز کی چوری سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر انتخابات متنازعہ رہے ہیں۔

وفد نے ڈی آر او سے پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی کی بھی درخواست کی ہے۔

karachi

army

by election

Polling Station

NA249