Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی...
شائع 15 اپريل 2021 02:26pm

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )پرپابندی کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پرپابندی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پر پابندی کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے ڈیکلیئریشن پرکام شروع کردیا گیا ہے اور وفاقی حکومت پابندی کا ڈیکلیئریشن سپریم کورٹ میں پیش کرے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن تحریک لبیک پاکستان کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سمری انسداد دہشتگردی ایکٹ کے رول 11 بی کے تحت تیار کی،انسدا د دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق 11 بی وفاقی حکومت کو کسی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا اختیار دیتی ہے۔

وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی تھی،پنجاب حکومت نےتحریک لبیک پرپابندی کی سفارش کی تھی۔

pm imran khan

federal cabinet

اسلام آباد

Ban

TLP