Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

طاقتور کو قانون کی گرفت میں لائے بغیر معاشرہ ٹھیک نہیں ہوسکتا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریب چور لندن میں...
شائع 15 اپريل 2021 12:10pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریب چور لندن میں فلیٹ نہیں خرید سکتا،طاقتور کی چوری سے قومیں تباہ ہوتی ہیں، طاقتور لوگ کرپشن سے پیسہ باہر منتقل کرتے ہیں،طاقتور کو قانون کی گرفت میں لائے بغیر معاشرہ ٹھیک نہیں ہوسکتا، قانونی بالادستی کی جدوجہد میں ہم ہی جیتیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا، انہوں نے اسکالرشپ پروگرام کیلئے 27.93روپے کا بجٹ مختص کردیا،یہ اسکالرشپ پروگرام 129سرکاری جامعات میں نافذ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،پنجاب حکومت ہرسطح پر اسکالر شپ فراہم کررہی ہے ،خواہش ہےکہ اسکالرشپ پروگرام پورےملک تک پھیلے،رسول اللہﷺ دنیا کےسب سےعظیم انسان ہیں،نیک لوگوں کےراستےپرچلنے کی دعاسکھائی گئی،قرآن پاک انسان کی رہنمائی کیلئے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ کےاصولوں پرعمل کرکےقومیں عظیم بنیں،ریاست مدینہ میں قانون کی بالادستی تھی ،ریاست مدینہ فلاحی ریاست تھی،ریاست مدینہ میں علم کےفروغ پرزوردیا گیا،رحمت اللعالمینﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت تھے،رحمت اللعالمین اسکالرشپ سب کیلئے ہوگی۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں کبھی اس طرح کی اسکالرشپ نہیں دی گئی،وفاقی حکومت ہرسال 70ہزار اسکالرشپ دے گی ،5سال میں ساڑھے3لاکھ اسکالرشپ دی جائےگی،احساس پروگرام کے ذریعےغریبوں کی مدد کررہے ہیں،صحت کارڈ کےمفت علاج کی سہولت دستیاب ہوگی،لنگرخانے اور پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب چورلندن میں فلیٹ نہیں خریدسکتا،طاقتورکی چوری سے قومیں تباہ ہوتی ہیں،ہرسال ایک ہزار ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے،طاقتورلوگ کرپشن کرکےپیسہ باہرمنتقل کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قانون بالاترنہ ہوتوطاقتورکاکوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا،انہیں گرفت میں لائے بغیر معاشرہ ٹھیک نہیں ہوسکتا،قانونی بالادستی کی جدوجہدمیں ہم ہی جیتیں گے۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد