Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ...
اپ ڈیٹ 15 اپريل 2021 11:20am

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کواٹرزکا دورہ کیا جہاں فوجی فاؤنڈیشن کےجاری اورمستقبل کےمنصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ سپہ سالار نے 100بستروں پر مشتمل اسپتال کا افتتاح بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹر زراولپنڈی کادورہ کیا۔

فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کواٹرزپہنچنے پر ڈی جی فوجی فاؤنڈیشن وقار احمد ملک نے سربراہ پاک فوج کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران آرمی چیف کو فوجی فاؤنڈیشن کےجاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

پاک فوج کے سربراہ نے فوجی فاؤنڈیشن کی خدمت ،کارکردگی کی تعریف کی اور تعاون جاری رکھنےکے عزم کو دہرایا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےفوجی فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کومستقبل کے حوالےسے بھرپورسپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پرپاک فوج کے سپہ سالار نے 100بستروں کےاسپتال اورفاونڈیشن یونیورسٹی کےانسٹیٹیوٹ اسکول آف نرسنگ کا بھی افتتاح کیا۔

ISPR

Army Chief

COAS

General Qamar Javed Bajwa

rawalpndi