Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزارت داخلہ نے مظاہرین کی گرفتاریوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی

وفاقی وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے...
شائع 15 اپريل 2021 08:42am

وفاقی وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور دھرنوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 2 ہزار 135 افراد گرفتار کرلیےگئے جن میں سب سے زیادہ 1669 افراد پنجاب اور سندھ سے 228 افرادگرفتار کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سے 193 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 45 افراد گرفتار کیےگئے جبکہ گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے دیے گئے تھے، جبکہ کراچی سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر بھی دھرنے دیے گئے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ان دھرنوں اور احتجاج کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔

اُدھر حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگانے اور سڑکوں کو مظاہرین سے خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Sheikh Rasheed

Home Minister

TLP Protest