Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اونٹوں کیلئے دنیا کا پہلا ٹریفک سگنل نصب کردیا گیا

چین میں اونٹوں کے حادثات کو روکنے اور حادثات سے بچانے کے لیے...
شائع 15 اپريل 2021 08:25am

چین میں اونٹوں کے حادثات کو روکنے اور حادثات سے بچانے کے لیے ٹریفک سگنل نصب کردیا گیا ہے۔

چینی حکام نے ڈنہوانگ شہر میں منگشا پہاڑ اور کرینسٹ سپرنگ کے مقامات پر اونٹوں کے لیے دنیا کے پہلے ٹریفک سگنل نصب کردیے ہیں۔

یہاں ٹریک سگنل نصب کرنے کا مقصد یہ ہی ہے کہ اونٹوں کو آپس میں ٹکراؤ سے بچایا جاسکے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں سیاح شوق سے اونٹوں کی سواری کرتے ہیں۔

یہ سگنل بھی دوسرے عام ٹریفک سگنلز کی طرح جب سبز ہوں گے تو اونٹ سڑک پار کرینگے اور سرخ ہوں گے تو اونٹ رُک جائیں گے۔

منگشا ماؤٹنین کو گاتے ریت کے ٹیلے بھی کہا جاتا ہے کیونکہ جب یہاں تیز ہوا چلتی ہے تو ریت کے ٹیلوں سے گانے یا ڈرم بجانے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

اونٹوں کی سخت طبعیت کی صلاحیت نے انہیں کئی دہائیوں تک شمالی افریقہ اور جزیرہ نما عرب کے صحرائی علاقوں میں رابطے اور تجارت کے لیے بہترین بنا دیا ہے۔

china