Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مردم شماری سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا اختلافی نوٹ ارسال

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے 2017 کی متازعہ مردم شماری کی منظوری...
شائع 14 اپريل 2021 11:23pm

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے 2017 کی متازعہ مردم شماری کی منظوری سے متعلق اختلافی نوٹ تحریری طور پر وزیر اعظم کو بھیج دیا ہے، جبکہ سندھ حکومت نے آئندہ ہفتے مردم شماری کی منظوری سے متعلق ریفرنس پارلیمان کو بھیجھے کا عدنیہ بھی دے دیا ہے۔

وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے مردم شماری کی منظوری سے متعلق اختلافی نوٹ خط کی صورت میں وزیر اعظم کو ارسال کردیا۔

جس میں لکھا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل ایک قانونی فارم ہے، سی سی آئی کی کمیٹی نے صوبوں کے خدشات سنے بغیر رپورٹ تیار کی، بدقسمتی سے وزیر اعظم نے اس رپورٹ کو منظور کیا۔

اختلافی نوٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ثبوت موجود ہیں کہ سندھ کی آبادی کو ٹھیک طریقے سے نہیں گنا گیا، سی سی آئی ممبران نے مختلف اوقات میں 2017 کے سینسز پر اعتراضات اٹھائے، وفاقی کابینہ کمیٹی بھی اپنی رپورٹ کے مطابق سینسز کے نتائج سے مطمئن نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں پرزور طریقے سے متنازع مردم شماری کے حق میں ووٹ نہیں دے سکتا۔

Murad Ali Shah

PPP

census