Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قوم پرست تنظیموں کے دہشتگردوں سے تفتیش،جے آئی ٹی کی درخواست

کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا، خط میں...
شائع 14 اپريل 2021 10:57pm

کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا، خط میں کالعدم قوم پرست تنظیم کے دہشتگردوں سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کی جانب سے لکھا گیا ہے کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں کالعدم قوم پرست تنظیم کے دہشت گردوں سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز سے بھری موٹر سائیکل برآمد ہوئی، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

خط کے مطابق ملزمان نے اسٹاک ایکسچینج پر حملے کیلئے دہشت گردوں کو ہتھیار بھی فراہم کیے، خط میں کہا گیا ہے ملزمان سے تفتیش کیلئے متعلقہ اداروں سے جے آئی ٹی قائم کرنے کی درخواست کی جائے۔

JIT

CTD