Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'جتھہوں سے ریاست نہ پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی'

وفاقی وزیر فواد چوہدری کاکہنا ہے پورے ملک میں تمام اہم شاہراہوں...
شائع 14 اپريل 2021 09:51pm

وفاقی وزیر فواد چوہدری کاکہنا ہے پورے ملک میں تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک روانی سےجاری ہے، جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی ۔

وفاقی وزیر چوہدری فوادحسین نے ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تمام اہم شاہراؤں پر ٹریفک روانی سےجاری ہے، جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلےبلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہے لیکن آپ حکومت کوبزورطاقت بلیک میل کوئی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور اداروں پرتشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائیگا۔ فواد چودھری کہتے ہیں ‏پولیس اور سیکورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں ، پوری دنیا میں وردی پہنے افراد ریاست کی عزت اور بقاء کی علامت سمجھے جاتے ہیں،ان کی عزت اورناموس کا تحفظ ہر شہری پر ایسے ہی لازم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ریاست سے وفاداری کا اصول جن لوگوں نے یہ اصول پامال کیا وہ قومی مجرم ہیں اور ان سے وہی سلوک ہونا چاہئے۔

PPP

fawad chauhdry