'ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے' فیصلہ آپ کا میں بات چیت
پی پی رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں غیریقینی کی صورتحال ہے، حالات پربروقت قابونہ پایاجائےتومعاملات خراب ہوتےہیں۔
آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں افراتفری پرحکومت بےبس نظرآتی ہے۔
راجاپرویزاشرف نے مزید کہا کہ صورتحال کاذمہ دارعوام کوٹھہرایانہیں جاسکتا، ہم نےہرمشکل گھڑی میں عوام کاساتھ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہدصرف اورصرف عوام کیلئےہے، بلاول بھٹونےاےپی سی بلائی،پھرپی ڈی ایم بنی، مہمانوں نےمیزبان کو ہی نکال دیاہے۔
راجاپرویزاشرف کا کہنا تھا کہ بی اےپی سےہم نےووٹ نہیں لیئے، مولاناصاحب کوہمیں بلاکربات کرنی چاہئےتھی، پیپلزپارٹی کیخلاف ایک بیانیہ سامنےآرہاہے، ہم اپنےاصولوں کےساتھ کھڑے ہونےوالےہیں،ماضی میں بھی ہم پارلیمنٹ کےساتھ کھڑےتھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےدورمیں ملک بہتری کی طرف جارہاتھا، آئےوالا وقت بھی پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا، آج گندم اوراجناس باہرسےمنگوائےجارہےہیں،پیپلزپارٹی نےکہاتھاکہ استعفےدینےکےخلاف ہیں، پنجاب حکومت کمزورہے،عدم اعتمادلاناچاہئے۔
پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پنجاب کی بڑی جماعت ہے، وزیراعلی پنجاب لانان لیگ کا حق ہے، ن لیگ پنجاب میں عدم اعتمادنہیں لاناچاہتی۔
Comments are closed on this story.