Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا پاکستان، ازبکستان کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے پر زور

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی اور...
شائع 14 اپريل 2021 08:19pm

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزی یوییو کے ساتھ ہونے والی ورچوئل سمٹ میں کیا۔

عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے اور ٹرانزٹ تجارتی معاہدے کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاسی،سفارتی روابط سمیت سیکیورٹی اوردفاعی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم،ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کےلئے بھی اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی سیکیورٹی نمونے اور جیو اکنامکس کی طرف بدلتی صورت حال پر بھی روشنی ڈالی۔

صدر مرزی یوییو نے وزیراعظم عمران خان کو علاقائی رابطوں کےحوالے سے اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں دعوت کا اعادہ بھی کیا جو جولائی 2021 میں تاشقند میں منعقد ہوگی۔

آن لائن سمٹ کے اختتام پر ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

دونوں ممالک نے آن لائن سمٹ کے موقع پر ایک معاہدے اور دونوں مفاہمی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

MoU