Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب: مذہبی جماعت کا احتجاج، مختلف شہروں میں سڑکیں بلاک

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے...
شائع 14 اپريل 2021 11:10pm

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث تیسرے روز بھی مختلف شاہراہیں بلاک ہیں، شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اور اب تک لاہور میں پولیس کے دو جوان شہید اور 125 زخمی ہوئے۔

پنجاب بھر میں سیکڑوں کارکنوں اور رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

مذہبی جماعت کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے اور لاہور میں کوٹ عبدالمالک، بھٹہ چوک، سکیم موڑ، یتیم خانہ چوک سمیت 11 مقامات پر احتجاج جاری ہے۔

پولیس اور مظاہرین میں چھڑپوں کے دوران لاہور پولیس کے دو اہلکار شہید اور 125 زخمی ہوئے۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی قیادت میں پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ بھی کیا۔

پنجاب کے اضلاع بہاولنگر، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال، خانیوال اور پتوکی میں مختلف مقامات پر احتجاج کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس اور رینجرز نے کئی مقامات پر مظاہرین کو منتشر کر کے قومی شاہراہیں کھلوا دیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مذہبی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف انسداد دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

!!!کیا وجوہات ہیں اس وبا کے بڑھنے کی

TLP

TLP Protest