بھارت کشمیریوں کیخلاف منظم معاشی دہشتگردی میں ملوث
پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہریارخان آفریدی نے ہندوستانی پیشہ ورانہ حکومت کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں کشمیریوں کیخلاف منظم معاشی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام دستیاب بین الاقوامی فورموں پرتنازع کشمیر کوبہتراوربھرپوراندازمیں اجاگرکیا ہے ۔
کشمیرکونسل میں "کشمیر، ڈیموگرافک شفٹ ، تاریخی پیشرفت اور ہندوتوا" کے عنوان سے اسلام آباد میں کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریارآفریدی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خوارادیت کو نظرانداز کرنے اور کشمیریوں کی سیاسی قیادت کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے بعد اب کشمیریوں کے منظم معاشی قتل میں ملوث ہے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ کشمیریوں کے سفیربنیں اوربھارت کی غیرقانونی مقبوضہ حکومت کے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا تک پہنچائیں ۔
شہریارآفریدی نے کہا کہ دنیا کی پراسرارخاموشی انسانیت کے لئے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اور ترقی یافتہ ممالک کو تجارتی اورمارکیٹ مفاد کی خاطرانسانیت پرسمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے ۔
Comments are closed on this story.