تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا اعلان
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیرشیخ رشیداحمد نے منسٹرانکلیوو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پابندی کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہاکہ پرتشدد واقعات میں تھانوں پرحملے ہوئے،2 پولیس اہلکارشہید جبکہ 340 زخمی ہوئے ہیں۔ایمبولینسزسمیت آکسیجن سلینڈر فراہم کرنے والی گاڑیاں روکیں، تحریک لبیک پر سیاسی حالات نہیں کردارکی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔
شیخ رشید نےکہاکہ ہم مذاکرات کےلئے کوشاں تھے وہ فیض آباد آنا چاہتے تھے وہ ایسے مسودہ کے خواہشمند تھےجس سےدنیا میں ہمارا انتہاءپسندی کا امیج جائے گا، اب پارلیمنٹ میں کوئی قرارداد نہیں آئے گی۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ تحریک لبیک والے تیاری کے ساتھ آئے تھے تاہم پولیس اوررینجرزنے 10گھنٹوں میں صورتحال پرقابو پالیا۔
Comments are closed on this story.