Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورامریکی وزیر خارجہ کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورامریکی وزیرخارجہ کےدرمیان...
شائع 14 اپريل 2021 04:40pm

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورامریکی وزیرخارجہ کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔امریکی وزیر خارجہ کاامن و استحکام کےلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتےہوئے کہاکہ دونوں ممالک کےباہمی تعلقات میں اضافے کےلئےکام کرتےرہیں گے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق ٹیلیفون پرہونےوالی گفتگو میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان امن عمل میں تازہ ترین پیشرفت،مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پربھی گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سےافغان مسئلہ کےحل کا حامی رہا ہےاورتمام فریقین کےاتفاق رائےسےافغان امن عمل کی کامیابی کا متمنی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نےعلاقائی امن واستحکام کےلئےپاکستانی کاوشوں کو سراہتےہوئےکہا کہ پاکستان،امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔

دوسری جانب آرمی چیف سے جاپان کے سفیر نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔جاپان کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کا کردار کو سراہا۔

ISPR

COAS

Anthony Blinken