Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکی سے پاکستان تک، خصوصی رمضان ٹرانسمیشن آج نیوز اور آج انٹرٹینمنٹ پر ایک ساتھ

آج انٹرٹینمنٹ اور آج نیوز آپ کے لیے لارہے ہیں پہلی بار ترکی اور...
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2021 11:42am

آج انٹرٹینمنٹ اور آج نیوز آپ کے لیے لارہے ہیں پہلی بار ترکی اور پاکستان سے رمضان ٹرانسمیشن بارانِ رحمت۔ یہ ٹرانسمیشن یکم رمضان 14 اپریل 2021ء سے نشر ہوگی جس کی میزبانی ریما خان، عمران عباس، فرحان علی وارث، سدرہ اقبال، شیری اور ماہ نور خالد کریں گے۔

پاکستانی اداکار عمران عباس ترکی کے شہر استنبول سے میزبانی کر رہے ہیں، جس میں آپ کو ترکی کے ڈرامہ اسٹارز کے ساتھ خصوصی انٹرویوز دکھائیں جائیں گے، اس میں ارتغرل سے تعلق رکھنے والی اسٹار کاسٹ بھی شامل ہے۔

بارانِ رحمت خصوصی ٹرانسمیشن تین حصوں میں نشر کی جائے گی۔

1: افطار ٹرانسمیشن کی میزبانی پاکستان سے ریما اور فرحان علی وارث اور عمران عباس ترکی سے شام 3 بجے سے روزانہ مغرب تک آج نیوز اور آج انٹرٹینمنٹ پر کریں گے۔

2: آج نیوز اور آج انٹرٹینمنٹ پر روزانہ دوپہر 1 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک سدرہ اقبال کے زیر اہتمام خصوصی پری افطار ٹرانسمیشن نشر کی جائے گی۔

3: سہری ٹرانسمیشن میزبان شیری اور ماہ نور خالد کی میزبانی میں رات 2 بجے سے روزانہ فجر تک نشر کی جائے گی۔

اس نشریاتی پروگرام میں تعلیمات اسلام پر روشنی ڈالنے والے مختلف عنوانات، نعت شریف اور دیگر مباحثوں کے مقابلے، پرائیڈ آف پرفارمنس استاد ابو محمد قوال کے کلام شامل ہوں گے۔

Ramzan Transmission