Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان اور روزے کی اہمیت، واٹس ایپ کی زبردست سروس متعارف

موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی ...
شائع 14 اپريل 2021 09:01am
سائنس

موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی سروس کا آغاز کردیا۔

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی فیس بک کی زیرِ ملکیت واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی جانب سے جاری کی جانب والی معلومات کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے کمپنی نے نئے اسٹیکرز متعارف کرائے ہیں۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے متعارف کرائے جانے والے اسٹیکرز کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر کے انہیں اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔

ان اسٹیکرز کے ذریعے افطار، سحری اوقات اور روزے کی اہمیت اور اس کے حوالے سے شعور اجاگر کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ استعمال کرنے والے مسلمان صارفین نے ان اسٹیکرز کو پیش کرنے پر کمپنی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ پانچ روز قبل واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ کے تمام صارفین کے لیے نئی سہولت پیش کی جس کے تحت وہ اپنے اکاؤنٹ کو کمپیوٹر میں لاگ ان کر کے آڈیو اور ویڈیو کالز کرسکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر صارف کا موبائل انٹرنیٹ سے منقطع ہوجائے گا تب بھی کمپیوٹر پر کال جاری رہے گی۔

اس کے لیے ونڈوز 10 اور واٹس ایپ کے نئے ورژن کی ضرورت ہوگی۔

اگر کوئی لیپ ٹاپ استعمال کررہا ہے تو اُسے ہیڈ فون کی ضرورت نہیں، لیپ ٹاپ میں مائیک اور اسپیکر کا ہونا لازمی ہے۔

عام کمپیوٹر پر استعمال کرنے والے صارف کو مائیک والے ہیڈ فون کی ضرورت ہوگی۔

اگر کوئی صارف ویڈیو کال کرنا چاہتا ہے تو اُسے عام کمپیوٹر میں علیحدہ سے کیمرا لگانا ہوگا، اسی طرح لیپ ٹاپ سے ویڈیو کالنگ کرنے کے لیے بلٹن کیمرا ہونا لازمی ہے۔

WhatsApp

Ramzan