Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برسوں سے تاریخی تعلقات قائم ہیں'

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کہتے ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے...
شائع 14 اپريل 2021 12:37am

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کہتے ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برسوں سے تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ دوطرفہ تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان صدیوں پرانے مذہبی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات پر مبنی ہیں۔

سعودی عرب کےلئے نامزد سفیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے منگل کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیرخزانہ حماداظہر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کےلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس جیسے اقدامات کیے ہیں تاکہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں۔

وفاقی وزیر نے سرمایہ کاری اور تجارتی رابطوں کو مزید فروغ دینے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے پر زوردیا۔

سعودی عرب کےلئے نامزد سفیر نے وزیر خزانہ کو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وسیع مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔

ریڈیو پاکستان

Finance minister

Hammad Azhar