Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کابینہ اجلاس، پیپلز بس سروس کے پراجیکٹ کی منظوری

سندھ کابینہ نے پیپلز بس سروس پراجیکٹ کیلئے 250 ڈیزل ہائیبرڈ...
شائع 13 اپريل 2021 10:18pm

سندھ کابینہ نے پیپلز بس سروس پراجیکٹ کیلئے 250 ڈیزل ہائیبرڈ الیکڑک بسیں خریدنے کی منظوری دے دی، 8 ارب روپے کے منصوبے کے پہلے مرحلے میں سندھ کے 6 اضلاع میں سروس کا آغاز ہوگا۔

سندھ حکومت آئندہ مالی سال میں بے روزگار نوجوانوں کو کم شرح سود پر قرض فراہم کرنے گی، کابینہ نے مردم شماری کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کی منظوری بھی دے دی۔

وزیر اعلٰی سندھ کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے بتایا کہ 8 ارب روپے کی لاگت سے پیپلز بس سروس پروجیکٹ کیلئے 250 بسیں خرید جائیں گی۔

یہ بس سروس بین الاضلاعی سطح پر ہوگی اور پہلے پہلے میں سروس کراچی، حیدر آباد، سکھر، میرپور خاص ار شہید بے نظیر آباد میں شروع کی جائ گی۔

کابینہ نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ منصوبے پر جلد عملدرآمد کیا جائے، سندھ حکومت منصوبے کی نصف رقم جاری کرچکی ہے۔

کابینہ میں مائینز اینڈ منرلز گورنینس ایکٹ 2020 پر تبادلہ خیال کیا گیا اوربتایا گیا کہ ڈرافٹ ایکٹ میں 8 چیپٹرز 54 ڈیفینیشنز ہیں، کان کنی کے معاملات میں مقامی حقوق کو تحفظ دیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیر مائیز اینڈ منرلز، مشیر قانون اور وائلڈ لائیف کے نمائندوں پر کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ کمیٹی ڈرافٹ قانون کو ایک بار پھر دیکھے گی۔

وائلڈ لائف سینچریز میں مائینگ کی اجازت نہ دینے کی تجویز ہے۔ کابینہ نے اصولی طور پر ڈرافٹ قانون منظور کردیا۔ کمیٹی قانون میں چھوٹی بڑی ترمیم کر کے اسمبلی کو بھیجے گی۔

کابینہ نے سندھ انشورنس لمیٹڈ کا محمد فیصل صدیقی کو سی ای او مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔

یہ تقرری ایک سال کیلئے ہوگی، موجودہ سی ای او کی مدت 26 اپریل 2021 کو ختم ہو رہی ہے۔ سندھ کابینہ نے ڈی آر بی کیلئے ڈاکٹر واصف علی میمن کو سینئر ممبر مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔

سندھ کابینہ نے سندھ زکوٰۃ و عشر ایکٹ 2011 کے سیکشن میں ترمیم کی منظوری دیدی۔

ترمیم کے تحت سندھ زکوٰۃ و عشر کونسل کے چیئرمین رٹائرڈ جج یا رٹائرڈ بیوروکریٹ ہوگا۔

وزیراعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ کار دیگر صوبوں میں بھی موجود ہے، محکمہ پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سیلف امپلامنٹ اسکیم پر بریفنگ دی گئی، محکمہ پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے بے روزگار نوجوانوں کیلئے بلاسود قرج اسکیم پر کابینہ کو بریفنگ دی،، بلاسود قرضوں کی اسکیم 2 عشاریہ 2 ارب روپے کی ہے اسکیم کا آغاز نئے مالی سال سے ہوگا۔

سندھ کابینہ نے پیدائش،انتقال، شادی، طلاق کی رجسٹریشن قوانین کی منظوری دیدی۔ یہ ماڈل بائی لاز تمام لوکل کائونسل خود نوٹیفائی کرینگی ۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے ایک عشارہ 4 ملین ٹن گندم خڑیداری کا حدف مقرر کیا ہے۔

وزیر اعلٰی سندھ نے کابینہ کو بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کی منظوری کی مخالفت کی تاہم قانون کے برخلاف اتفاق رائے نا ہونے کے باوجود منظوری دی گئی،،، جبکہ آئیں کے مطابق مخالفت کی صورت میں کوئی بھی رکن پارلیمنٹ سے رجوع کرسکتا ہے، کابینہ نے مردم شماری کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کیلئے منظوری دے دی۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

PPP