Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'قانونی تحفظ لینا جہانگیر ترین کا حق ہے'

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پی ٹی...
شائع 13 اپريل 2021 06:22pm

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی ایک فیملی کی مانند ہے، فیملی میں گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں۔

ایوان وزیراعلیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا مزید کیا کہنا تھا جہانگیر ترین عمران خان کی قیادت اور نظرئیے پر جدوجہد کرتے رہے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ اس نظرئیے میں قصوروار کو جوابدہ ہونا پڑتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قانونی تحفظ لینا جہانگیر ترین کا حق ہے۔

پہلے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے تحریک انصاف سے انصاف کی اپیل کردی اور انہوں نے کہا تھا کہ میں تودوست تھا دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہیں؟ انتقامی کارروائی کیوں ہورہی ہے؟ ایک سال سے چپ بیٹھا ہوں،کیا میری وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے؟،میری وفاداری کا ثبوت کس کو چاہیئے۔

بینکنگ کورٹ لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےتحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مجھ پر ایک دو نہیں 3 ایف آئی آر درج کروائی ہیں، ایک سال سے میرے خلاف شوگر کمیشن میں انکوائری چل رہی ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سب شوگر ملز میں صرف جہانگیر ترین نظر آیا ہے، میرے اور بیٹے کے اکاؤنٹ منجمند کر دیئے گئے ہیں، افسوس کا مقام ہے کہ ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ظلم بڑھتا جا رہا ہے، جو بھی انتقامی کارروائی کر رہا ہے وقت آ گیا ہے اسے بے نقاب کیا جائے، عمران خان انتقامی کارروائی کرنے والوں کو بے نقاب کریں، میں تو دوست تھا دشمنی کی جانب کیوں دھکیل رہے ہیں۔

Firdous Ashique seat

PDM