Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصنوعی مہنگائی کا طوفان، عوامی ریلیف کے دعوے بے سود

ماہ صیام کی آمد ہے اور کوئٹہ میں مصنوعی منہگائی کا طوفان برپا ہے...
شائع 13 اپريل 2021 06:16pm

ماہ صیام کی آمد ہے اور کوئٹہ میں مصنوعی منہگائی کا طوفان برپا ہے عوام کو ریلف دینے کیلئے حکومتی دعوے بھی بے سود ثابت ہورہے ہیں۔

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے سستا بازار نہیں لگایا جاسکا کوئٹہ میں رمضان المبارک قریب آتے ہی اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا لیکن حکومت دعوے اسکے برعکس ہیں ۔

کوئٹہ میں چینی کی فی کلو 100 روپے معاش دالیں تین سو سے دو چالیس روپے فی کلو تک پہنچ ایک سو چالیس روپے میں فرخت ہونے والا چاول 180 روپے فی کلو کردیا گیا ہے اسی طرح گھی فی کلو 280 روہے سے 320 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

شہری رمضان المبارک میں اشیاء خودنوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں جس کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔

Inflation