Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی پی اور اے این پی کے استعفے قبول نہ کرنے کا اعلان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی اور اے این...
شائع 13 اپريل 2021 06:08pm

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کے استعفی منظور نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

وہ کہتے ہیں پی ڈی ایم میں تمام سیاسی جماعتوں کی حیثیت برابر ہے،پیپلز پارٹی اپنے فیصلوں پر نظرِثانی کرے اور پی ڈی ایم سے رجوع کرے۔

مولانافضل الرحمان کی زیر صدارت پوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے عہدوں سے استعفوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایک انتظامی ڈھانچہ ہے، ہمارے اکثر فیصلے اتفاق رائے سے سامنے آئے، دونوں جماعتوں کے تجربات کا تقاضا تھا کہ عزت نفس کا معاملہ بنانے کی بجائے وضاحت کا جواب دیتے اورسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرسکتے تھے افسوس ہے کہ انہوں نے پی ڈی ایم سے علیحدگی اختیار کر لی ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی سیاست اور جمہوریت عزیز تھی، آج بھی ہم اس فورم کے اُس عظیم مقصد کو مدِنظر رکھتے ہیں، قوم جس کرب سے گزر رہی ہے وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ایک ہوں۔

مولانافضل الرحمان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم اپنے فیصلے رمضان میں کر لے گی، پی ڈی ایم کی تحریک، رفتار پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ، شاہد خاقان عباسی بولے ہمیں کرسیوں کی سیاست سے ہٹ کر ملک کی بات کرنی چاہیئے ۔

Quetta: FazalurRahman

PDM