Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سڑکیں کھولنے اور قانون شکنوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے...
شائع 13 اپريل 2021 02:08pm

وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں امن اومان کی صورتحال پر اجلاس بلایا گیا تھا جس میں وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد شریک ہوئے۔

اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ وزیر داخلہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں راستوں کو کھلوانے کے لیے تمام اقدامات کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

shiekh rasheed

اسلام آباد

Home Minister

TLP Protest