Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کیا...
شائع 13 اپريل 2021 10:54am

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد پیر عرف اسد مارا گیا۔ دہشتگرد کمانڈر 2006 سے کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیر عرف اسد ہلاک ہوگیا۔

دہشتگرد 2006 میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا، دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کئی کاروائیوں میں ملوث تھا۔ دہشتگرد کمانڈر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد اسد شہریار گروپ میں شامل ہو گیا تھا۔

North Waziristan

security forces

operation

Terrorist