Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حامد راشد رندھاوا کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی

حکومت نے ائیروائس مارشل حامد راشد رندھاوا کو ائیر مارشل کے عہدے...
شائع 12 اپريل 2021 08:45pm

حکومت نے ائیروائس مارشل حامد راشد رندھاوا کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے ۔حامد راشد آجکل ائیر ہیڈکوارٹرز میں انسپکٹر جنرل ائیر فورس کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطاطق ائیرمارشل حامد راشد رندھاوا نےپی اے ایف کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1988 میں کمیشن حاصل کیا ۔ اپنے کیرئیرکے دوران حامد راشد نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمان کی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ حامد راشد نے اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف اور چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں ۔

حامد راشد ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان اوروزارتِ دفاع میں بطورایڈیشنل سیکریٹری بھی تعینات رہے ۔ حامد راشد آجکل ائیر ہیڈکوارٹرز میں انسپکٹر جنرل ائیر فورس کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حامد راشد کمبیٹ کمانڈرز سکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ پاک فضائیہ میں شاندارخدمات پرتمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز (ملٹری) اورہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے ۔

PAF

Air Marshal