Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی زیرصدارت سی سی آئی کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس...
شائع 12 اپريل 2021 07:24pm

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، صوبوں اوروفاقی کے درمیان مردم شماری کے نتائج جاری کرنے سے متعلق معاملات پراتفاق رائے پایا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے پر تحفظات کا اظہارکردیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی تاہم وفاق اورصوبوں میں مردم شماری کےنتائج جاری کرنےسے متعلق اتفاق رائے پایا گیا۔

مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری کے حوالے سے وزیراعلی سندھ نے تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ کا مردم شماری کے نتائج پر اختلافی نوٹ لکھا ،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے لکھا کہ مردم شماری کے نتائج پرسندھ حکومت مطمئن نہیں۔

imran khan

PPP