مردم شماری کے نتائج کی منظوری، سندھ کے تحفظات
سندھ حکومت نے مردم شماری کے نتائج کے معاملے کو پارلیمان میں لے جانے کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے وزیر اعلٰی سندھ کے اختلاف کے باوجود متنازعہ مردم شماری کی منظوری دی ہے، مراد علی شاہ نے مردم شماری کے معاملے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئین کے مطابق پارلیمان میں لے جانے کا اعلان کیا ہے ۔
ایک بیان میں مرتضٰی وہاب نے کہا کہ وزیر اعلٰی سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل میں 2017 کی مردم شمار سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا، اسکے باوجود سی سی آئی نے مردم شماری کے نتائج کی منظوری دے دی، مرتضٰی وہاب کے مطابق وزیر اعلٰی مراد علی شاہ نے اختلافی نوٹ پیش کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 154 (7) کی پروی میں معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے گی۔
Comments are closed on this story.