Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ای سی پی : حلقہ 249 الیکشن ، مفتاح اسماعیل کو انتباہی نوٹس

کراچی میں قوم اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں مسلم ...
شائع 12 اپريل 2021 06:47pm

کراچی میں قوم اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ کے امیدور مفتاح اسماعیل کو الیکشن کمیشن نے پیشگی انتباہی نوٹس جاری کردیا۔

مریم نواز کے ساتھ اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی حقلے کے دورہ نا کریں ، الیکشن کمیشن نے ہدایت کردی، پیپلز پارٹی کے رکن قومی و صوبئی اسمبلی قادر پٹیل، لیاقت اسکانی اور وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی کو بھی انتباہی نوٹس جاری کردیا گیا۔

ڈسٹریکٹ ریٹرنگ افسر عبدالرحمان آرائین کی جانب سے مفتاح اسماعیل کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے اطلاعات موصول ہوئی ہیں مریم نواز کی حقلے میں آمد متوقع ہے، تاہم متنبہ کیا جاتا ہے کہ مریم نواز کے ہمراہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی حقلے میں نا آئیں۔

ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ قوائد کے مطابق اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتا، ڈی آر او نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل، رکن سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی اور وزیر اعلٰی سندھ کے معاون مخصوصی وقار مہدی کو بھی انتباہی نوٹس جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہےکہ آج ہونے والے انتخابی پروگرامز میں شرکت نا کریں ۔

PPP

muftah ismael