Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اگر گیلانی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑتے ہیں تو شوکاز واپس ۔ ۔ ۔'

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن اور...
شائع 12 اپريل 2021 06:38pm

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں نہ ہی کوئی لڑائی ہے اور نہ ہی ہم آمنے سامنے ہیں ،اگر یوسف رضا گیلانی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑتے ہیں تو شوکاز بھی واپس ہو سکتا ہے۔ جہانگیر ترین نے رابطہ کیا تو ن لیگ اس کا جائزہ لے گی۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت ہوا جس میں مسلم لیگ ن پنجاب کی ویب سائٹ لانچ کی گئی۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہماری پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں ہے ،البتہ سینٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کے معاملے پر اصولی اختلاف ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان صحت یاب ہو چکے ہیں آئند چند روز میں وہ پی ڈی ایم کا اجلاس بلائیں گے۔جس میں عید الفطر کے بعد احتجاجی پروگرام اور دیگر امور پر غور ہوگا۔

Rana Sanaullah

PPP