Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف صحافی آئی اے رحمان انتقال کر گئے

انسانی حقوق کی آواز بننے والے پاکستان کے معروف صحافی آئی اے...
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2021 11:50am

انسانی حقوق کی آواز بننے والے پاکستان کے معروف صحافی آئی اے رحمان (ابن عبدالرحمان) انتقال کر گئے۔

انسانی حقوق کے علمبردار، آئی اے رحمان کے اہلخانہ کے مطابق آئی اے رحمان شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے۔

آئی اے رحمان 1930ء میں ہریانہ میں پیدا ہوئے تھے جبکہ اُن کی عمر 90 برس تھی۔

آئی اے رحمان نے انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے ذریعے عوامی حقوق کی جدوجہد سمیت آزادی اظہار، انصاف کی فراہمی اور آئین کے تحفظ کے لیے بھی قلم سے جدوجہد کی۔

آئی اے رحمان تقریباً 65 برس صحافت سے وابستہ رہے، انہوں نے صحافت کےپلیٹ فارم سے ملک کے مختلف مسائل کو اجاگر کیا۔

آئی اے رحمان تقریباً دو دہائی تک ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے ڈائریکٹر رہے، آئی اے رحمان 2017ء تک ایچ آرسی پی میں سیکریٹری جنرل بھی رہے۔

آئی اے رحمان نے صحافت کے کیریئر کا آغاز ایک اخبار میں بطور رپورٹر کیا تھا اور باقاعدگی سے اہم موضوعات پر کالم بھی لکھتے رہے۔

journalist