Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دوروزہ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورےپرجرمنی پہنچ گئے...
شائع 12 اپريل 2021 12:46am

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورےپرجرمنی پہنچ گئے ۔جرمن ہم منصب ہائیکوماس کے ساتھ وفود کی سطح پرمذاکرات کریں گے۔دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے ساتھ ساتھ، اقتصادی و تجارتی تعاون کے میسر مواقعوں اورکثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیرخارجہ برلن میں جرمن پارلیمان کے صدر وولف گانگ شوئبلے سے بھی ملاقات کریں گےاور دوطرفہ پارلیمانی روابط کے فروغ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

وزیرخارجہ پاکستانی سفارتخانے کا دورہ بھی کریں گے اورجرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سےملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔

FM Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

Germany