Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوسف رضاگیلانی کی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش

اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے عہدے سے مستعفی ہونے کی...
شائع 11 اپريل 2021 08:42pm

اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کاسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں یوسف رضاگیلانی نےاپوزیشن لیڈرسینیٹ کے عہدےسےمستعفی ہونےکی پیشکش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرپارٹی سمجھتی ہےکہ تومیں مستعفی کوتیارہوں۔میرےلئےعہدہ کوئی معنی نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہاہم نےجمہوریت کےلئےجانیں اور قربانیاں دیں ہیں۔پیپلزپارٹی پربےبنیادالزامات لگائے گئے۔

اجلاس میں موجود شرکاء نے جواب دیاآپ کو مستعفی ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔پوری پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

Opposition leader

resignation

senate

PPP CEC

Yousuf Raza Gilani

Bilawal Bhutto Zardari