Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ دیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ م سیاسی عزت کےلئے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
اپ ڈیٹ 11 اپريل 2021 08:37pm

پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی اجلاسں میں چیئرمین بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ دیا۔اجلاس میں شریک اراکین نے تالیاں بجا دیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس میں پی ڈی ایم کی تجویز پر پارلیمان سے استعفوں کا معاملہ زیر غور آیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹؤ زرداری نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس اجلاس میں پڑھا سنایا۔

نوٹس پڑھنے کے بعد بلاول نے اسے پھاڑ ک پھینک دیا۔ بلاول بھٹول کے نوٹس پھاڑنے پر اجلاس میں شریک 50 سے زائد اراکین نے تالیاں بجائیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی عزت کےلئے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

PDM

PPP CEC

ShowCause Notice