Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2روزہ دورے پرجرمنی روانہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے ...
اپ ڈیٹ 11 اپريل 2021 12:54pm

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے 2روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، وہ جرمن ہم منصب سمیت دیگر جرمن قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جرمن ہم منصب کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، دورے کے دوران شاہ محمود قریشی جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس اور جرمنی کی پارلیمنٹ کے صدر سمیت اہم قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب پاکستان اور جرمنی کے مابین دو طرفہ سفارتی تعلقات کو 70سال مکمل ہو رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی مختلف علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالیں گے۔

وزیرخارجہ کی برلن میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ اور جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہیں، 2012 کے بعد یہ پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ جرمنی ہے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

Germany

islambad