Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹلی آزاد کشمیر میں کار گہری کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

مظفرآباد:کوٹلی آزادکشمیر میں کار گہری کھائی میں جاگری،حادثےمیں...
شائع 11 اپريل 2021 12:06pm

مظفرآباد:کوٹلی آزادکشمیر میں کار گہری کھائی میں جاگری،حادثےمیں بچےسمیت 6افراد جاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں نکیال روڈ پر کار 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں بچے سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا، دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کار نکیال کے علاقے موہڑہ نارہ سے کوٹلی آ رہی تھی۔

van accident

Muzaffarabad