Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جرائم معمول بن گئے ، اسلام آباد...
اپ ڈیٹ 11 اپريل 2021 12:38pm

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جرائم معمول بن گئے ، اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک پہنچ گئی ، اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کا بنی گالہ میں پلاٹ کا تنازعہ چل رہا تھا۔

فائرنگ کے نتیجے میں میر وائس خان کو شدید زخمی حالت میں ہولی فیملی اسپتال لایا گیا ، زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔

مردان میں فائرنگ سے جامع مسجد کا پیش امام شہید

مردان میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جامع مسجد کے پیش امام میاں عمر شاہ کو شہید کردیا ۔

مردان کی تحصیل تخت بھائی میں پیش امام جامع مسجد سے اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں نا معلوم 2 مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا ۔

پیش امام کو فوری طورپر زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تخت بھائی منتقل کردیا جہاں سے ان کو تشویشناک حالت ہونے پر ایم ایم سی مردان منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا تےہوئے چل بساجبکہ نا معلوم ملزمان رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقتول کے بارے میں معلوم ہواہے کہ ان کا تعلق ضلع سوات سے ہے اور وہ چند سال قبل تخت بھائی منتقل ہوگیا تھا۔

آخری اطلاع آنے تک قتل کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکی واقعے کی اطلاع ملتے ہی تخت بھائی پو لیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

islambad

killed