Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کا معرکہ سر کر لیا

سیالکوٹ:مسلم لیگ (ن)نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کا معرکہ سر کر...
اپ ڈیٹ 11 اپريل 2021 09:24am

سیالکوٹ:مسلم لیگ (ن)نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کا معرکہ سر کر لیا،(ن)لیگ کی امیدوار نوشین افتخار نے پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی کو 19 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کا معرکہ مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار نے جیت لیا۔

قومی اسمبلی کے اس حلقے کے تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے 1 لاکھ 11 ہزار 220 ووٹ حاصل کئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی نے 92 ہزار 19 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 75 کی نشست مسلم لیگ نون کے ایم پی اے صاحبزادہ سید افتخار الحسن شاہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی، اس حلقہ پر 19 فروری کو ضمنی انتخاب کروایا گیا تھا لیکن 20 پولنگ اسٹیشنز کے پریزائیڈنگ افسران کی پُراسرار گمشدگی اور حلقے میں پُر تشدد واقعات میں دو افراد کی ہلاکت کے باعث الیکشن کمیشن نے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا جس کے نتیجے میں ہونے والے دوبارہ ضمنی انتخاب کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

نوشین افتحار کی کامیابی کی خوشی میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا۔

by election

Sialkot

nosheen iftikhar

NA 75 Daska