Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ڈسکہ الیکشن ، بے ضابطگیاں کیمرے کی آنکھ نے دیکھیں'

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن میں...
شائع 10 اپريل 2021 06:51pm

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن میں باضابطگیاں کیمرے کی آنکھ نے دیکھیں، وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ پی ٹی آئی کی قیادت انتخابی عمل سے الگ رہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ نے کبھی منصفانہ الیکشن کو برداشت نہیں کیا۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنی ہار کو قبول نہیں کیا، ن لیگ صرف جیت پر جشن مناتی ہے، ہار برداشت کرنےکی انکی تربیت ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جیت کو ن لیگ نے متنازع بنایا، انہوں نے اس سلیکشن کیلئے ری پولنگ کرائی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ گدی نشینی کی سیاست کی آڑ میں منشیات فروشی، قبضہ مافیا اور غنڈہ گرد عناصر کی پشت پناہی کرنے والوں سے ہے، انہوں نے ہمیشہ اسلحہ کے زور پر عوام کےووٹ کا چھینا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ مرضی کے نتائج کیلئے بریف کیس اور نوٹ نچھاور کرتے ہیں، بریف کیس اٹھا کر در در پھرنے والے کے نواسہ لوگوں کو ضمیر خریدنے میں مصروف رہا۔

Firdous Ashique seat