Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم بلیک میل نہیں ہوں گے،غلط کیا تو بھگتنا پڑے گا، شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ وزیراعظم کسی سے بلیک میل...
شائع 10 اپريل 2021 01:17pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ وزیراعظم کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، اگر کسی نے کچھ غلط کیا تو بھگتنا پڑے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین کی مل کے خلاف کارروائی کی بات درست نہیں، بندے لے کر عدالت جانا کسی طور مناسب نہیں، مریم لے جائیں تو غلط، ہم لے جائیں تو کیا مناسب ہے؟

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ڈی ایم بغلیں نہ بجائیں، ناراض اراکین نے فارورڈ بلاک مسترد کردیا، پارٹی کی باتیں پارٹی کے اندر ہوتی ہیں، باہر بات کرنا مناسب نہیں۔ پارٹی چھوڑنے کا ایک طریقہ کار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ انہوں نے کسی جماعت میں جانے کومسترد کردیا، کوئی جانا چاہے تو اسے پارٹی چھوڑنا ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے، کسی ایک گروپ کے خلاف اقدام نہیں اٹھایا گیا، سترہ شوگر ملز کے خلاف کارروائی ہوئی، ان ملز میں ایک ملز ترین صاحب کی بھی ہے، ترین صاحب نے کچھ نہیں کیا تو بری ہوں گے۔

Shah Mehmood Qureshi

sugar mafia

Jahangir Tareen