Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پوری قوم کی نظریں ڈسکہ پر ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 75 ڈسکہ انتخاب کے حوالے...
شائع 10 اپريل 2021 08:51am

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 75 ڈسکہ انتخاب کے حوالے سے ٹویٹ میں لکھا کہ پوری قوم کی نظریں ڈسکہ پر ہیں، ڈسکہ بائیس کروڑ عوام کے جذبات کی نمائندگی کرنے جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے مزید لکھا کہ اللہ نے ڈسکہ کے عوام کو ووٹ چور حکومت سے بدلہ لینے کا ایک اور موقع دیا ہے۔ حکومت نے غریب سے روٹی چھین لی۔ پاکستان سے اس کی ترقی اور اصل مقام چھین لیا ہے۔

اس سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ حکومت کا وہ خوف سچا ثابت کرے گا کہ جس کی وجہ سے بائیس پولنگ سٹیشنز پر الیکشن کمیشن کے اہلکار اغوا ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ پوری قوم کے جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے ووٹ کے ذریعے اس نااہل حکومت پر عدم اعتماد کرے گا جس کی وجہ سے ملکی بقا اور سلامتی کا خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ جھوٹے وعدے کرنے والے ان عناصر کو بے نقاب کرے گا جو تین سال میں پاکستان کو تیس سال پیچھے لے گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ کے غیور عوام ناصرف ووٹ کو عزت دلائیں گے بلکہ اپنے ووٹ پر پہرا دینے کے ساتھ ساتھ پولنگ عملے کے تحفظ کے لئے بھی پہرا دینگے تاکہ کوئی نہ تو ووٹ کے حرمت کے ساتھ کھلواڑ کر سکے اور نہ ہی ووٹ کی بے حرمتی کے لئے پولنگ عملے کو اغوا کر سکے۔

Maryam Nawaz

daska election

Daska by election

NA 75 Daska