Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پی ڈی ایم میں مشاورت سےکیےفیصلےقابل عمل ہوتے'

پی پی رہنما نیئربخاری نے کہا ہے کہ ہم ترتیب وارپی ڈی ایم کےنکات...
شائع 09 اپريل 2021 09:50pm

پی پی رہنما نیئربخاری نے کہا ہے کہ ہم ترتیب وارپی ڈی ایم کےنکات پرچل رہےتھے، طےپایاکہ 26مارچ کولانگ مارچ کیاجائےگا۔

آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے نیئرحسین بخاری نے کہا کہ استعفےآخری آپشن کےطورپراستعمال کرناتھے، لانگ مارچ کےساتھ استعفوں پرہم متفق نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کواستعفوں کےمعاملےپرمہلت دی گئی، لیڈرآف اپوزیشن کےمعاملےپرزیادہ تیزی دکھائی گئی، اتحاد برداشت سے چلتےہیں۔

نیئرحسین بخاری کا کہنا تھا کہ شوکازنوٹس دینامناسب نہیں تھا، پی ڈی ایم سیاسی جماعت نہیں،اتحاد ہے۔

نیئرحسین بخاری نے کہا کہ شوکازنوٹس کواےاین پی نےاپنی تضحیک سمجھا، ہم آج بھی حکومت کوگرانےپرمتفق ہیں، ن لیگ والے بہت زیادہ پھرتیاں دیکھارہےتھے۔

نیئربخاری نے مزید کہا کہ شاہدخاقان عباسی نےشوکازنوٹس دیا، پیپلزپارٹی کسی کی ماتحت جماعت نہیں، عدم اعتماداور لانگ مارچ کےآج بھی پابندہیں۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم میں11جماعتیں اور11کہانیاں تھیں، حکومت کوسلیکٹڈ کہنےوالےایک دوسرےکوسلیکٹڈکہنےلگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سےلڑنےوالےآپس میں لڑپڑے، پی ڈی ایم نےیوٹرن پریوٹرن لئے، پی ڈی ایم کےنعرےاوردعوےکھوکھلےثابت ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلےدن سےیقین تھاکہ پی ڈی ایم کچھ نہیں بگاڑسکتی، پی ڈی ایم نہ استعفےدےسکی نہ ہی لانگ مارچ کرسکی۔

PDM

PPP